مینگورہ،پی ٹی ائی کے دور حکمرانی میں تھانہ غالیگے کے تین ایس ایچ اوز تبدیل،وجہ مقامی ایم پی ایز کے کاموں میں رکاوٹ بتایا جاتا ہے حالانکہ تینوں ایس ایچ اوز سے علاقہ کے لوگ بڑی خوش اور مطمئن تھے مقامی لوگوں کا کہنا ہے تینوں ایس ایچ اوز نے علاقہ سے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف عملی اقدامات اٹھا کر علاقہ کو امن کا گہوارہ بنا دیا تھا مگر مقامی ممبران اسمبلی کے ایماء پر علاقہ میں کام کرنے والے تین ایمانداروں افسروں کوتبدیل کرکے من پسند افسران کو تعینات کیا جارہا ہے ۔
بلاوجہ تبادلوں پر پی ٹی ائی کے مقامی عہدیدار بھی ایم پی اے کے خلاف ہوگئے،پی ٹی ائی کے اعلیٰ قیادت سے نظرثانی کی اپیل۔تحصیل بریکوٹ کے عوام کیلئے مسیحا بننے والے پولیس افسران جس میں ایس ایچ او کامران خان ،بخت زادہ خان ،اور عماد خان شامل ہے کو مقامی ایم پی اے کے ایماء پر علاقہ سے تبدیل کیا جا چکا ہے حالانکہ ان تینوں افسران نے علاقہ میں امن کے قیام اور جرائم پیشہ افراد خصوصاً منشیات فروشوں کے خاتمے کیلئے بہترین اقدامات اٹھائے تھے جس پر علاقہ کے عوام بھی بڑی خوشی کا اظہار کررہے تھے مگر نامعلوم وجوہات کے بناء پرمقامی ایم پی ایز نے تینوں ایس ایچ اوز کے علاقہ سے تبدیل کرکے علاقہ عوام کے امیدوں پر خاک ڈال دیا۔علاقہ میں بہتر ین کام کرنے والے ایس ایچ اوز کے تبادلوں کے خلاف پی ٹی ائی کے اندورنی حلقوں میں بھی شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔علاقہ کے عوام نے پی ٹی ائی کے اعلیٰ قیادت سے نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔
431 total views, no views today


