سوات (سوات نیوز)کانجو ٹاؤن شپ ریزیڈنٹ سوسائٹی کے صدر امجد خان کمال زئی نے کہا ہے کہ کانجو ٹاؤن شپ کو سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام جاری ہے جسکی منظوری کے لئے پراجیکٹ ڈائریکٹر لعل بادشاہ عملی جدوجہد کررہے ہیں، کانجو ٹاؤن شپ میں بہت جلد سڑکوں، دوسرے ٹیوب ویل، سٹریٹ لائٹس، سوریج سسٹم اور دیگر منصوبوں پر جلد کام شروع ہوجائے گا، کانجو ٹاؤن شپ کے مکینوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، کانجو ٹاؤن شپ کا مستقبل روشن اور تابناک ہے کانجو ٹاؤن شپ کو لوکل گورنمنٹ سے لیکر محکمہ ہاؤسنگ کے حوالے کیا جائے تاکہ ٹاؤن کی تعمیر و ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ختم ہوسکے، انہوں نے کانجوٹاؤن شپ ریزیڈنٹ سوسائٹی کے دفتر میں اہلیان کانجو ٹاؤن شپ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایس ڈی ڈی اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر لعل بادشاہ ٹاؤن کے مسائل کے حل میں مخلص ہے اور انہوں نے ٹاؤن کی تعمیر و ترقی کے لئے پی سی ون تیار کیا ہے جبکہ سوئی گیس کی فراہمی کے لئے بھی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم مثبت اقدامات کی بھر پور حمایت کریں گے کیونکہ ہماراصل مقصد ٹاؤن شپ کی ترقی اور اہلیان کی بے لوث خدمت ہے، ہمارے دروازے اہلیان ٹاؤن شپ کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔
1,398 total views, no views today



