سوات(سوات نیوز) ملک بھر کی طرح سوات میں بھی جشن عید میلاد النبیؐ عقیدت و احترام سے منایا گیا، گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خپل کورفاؤنڈیشن کی تعاون سے جشن عید میلاد النبیؐ اور سیرت النبیؐ کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی سوات زمین خان، قاری عطاء الرحمن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اور آخرت کی کامیابی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طور طریقوں سے ہیں جو بندہ اللہ اور اس کے رسول ؐ کی اطاعت میں اپنی زندگی گزارنے والے دنیا و اخرت دونوں میں کامیاب ہوں گے، انہوں نے کہا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہمارا محسن ہے،ان کی زندگی پوری انسانیت کے لئے ایک نمونہ ہے، ان کی زندگی کو مشعل راہ بنانے میں دنیا و اخرت دونوں کی کامیابی ہے، اس موقع سکول کے بچوں نے نعت بھی پیش کیں، تقریب میں سکول کے بچوں اور سول ڈیفنس کے رضاکاروں سمیت علاقے کے عمائدین نے بھی شرکت کی۔
888 total views, 2 views today