مٹہ (سوات نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی رحمت علی خان ضلعی صدر محمد ایوب خان ضلعی جنرل سیکرٹری شاہی دوران خان اور پروفیسر شیر زمان سیماب نے کہا ہے کہ پشتو زبان کی ترقی کیلئے تمام مکاتب فکر والوں کو ملکر کام کرنا چایئے کیونکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کی تحت پشتوں زبان اور پختون قوم کی خلاف ناکام کوشش جاری ہے انہوں نے کہا کہ زبان کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے اور پشتو زبان پر عوامی نیشنل پارٹی فخر کرتے ہے حکومت پشتوں زبان کو ایک فعال اور سرکاری زبان بنانے میں اپنا کلیدی کرادا کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ سمبٹ میں مٹہ کے ممتاز شاعر اور عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماء حسین علی خان حسین کے دوسرے کتاب۔۔لمبہ لمبہ یادونہ۔۔کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے دیگر افراد نے بھی خطاب کی جبکہ تقریب میں بڑی پیمانے پر صوبے کی مختلف علاقوں سے ائے ہوئے شعر ا ادیبوں عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین اور عام لوگوں نے بھی شرکت کی اس سے پہلے باقاعدہ کتاب کی رونمائی ہوئی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ تمام مکاتب فکر لوگوں کو چایئے کہ وہ پشتوں زبان کیلئے عملی کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ شاعر کسی بھی قوم ملک اور زبان کی حقیقی معنوں میں ترجمان ہوتے ہے اسلئے ہم سب کو چایئے کہ ہم پشتوں زبان کی ترقی اپنے اولین ترجیح بناکر کام کریں انہوں نے حکومت سے بھی اپیل کی کہ وہ سرکاری سطح پر بھی پشتوں زبان کو مناسب مقام دلانے میں اپنا کردار ادا کریں تقریب میں دیگر لوگوں کی علاوہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری بریگیڈ ئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد سلیم خان سابق ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان عوامی نیشنل پارٹی مٹہ تحصیل کے صدر قاسیم خان سابق ممبر صوبائی اسمبلی جعفر شاہ شیر شاہ خان صلاح الدین خان پروفیسر قادر خان محمد ابراھیم خان شبنم محمد ابراھیم خان دیولئی لعل بادشاہ خیالی صبور خان پر نسپل محمد نواب داود جان مومند مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر خان جبکہ شعراء میں فضل نعیم نعیم عبدالغفور بابا ظفر علی ناز فضل معبود شاکر میاں حسن حسن نذر محمد نذر حیدر علی حیدر واحد زمان زمان شمس الااقبال شمس محمد طاہر بوستان جہانزیب دلسوز کفایت الرحمان کفایت جمیل بابر اقبال مجبور ارشدعلی ارشداور دیگر نے شرکت کرکے اظہار خیال اور اپنے اپنے کلام پیش کئے اس موقع پر تمام شرکاء نے حسین علی خان حسین کو دوسری شعری مجموعہ کی اشاعت پر خراج تحسین پیش کرکے مبارکباد دی اور حسین علی خان حسین کی دوسری کتاب پشتوں زبان کیلئے ایک قیمتی اثاثہ قرار دیا۔
924 total views, 2 views today