سوات(سوات نیوز)سوات بھر میں کسان دوست سبزی منڈیوں کا قیام۔صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح سوات بھر کے تحصیلوں میں بھی کسان مارکیٹوں کا افتتاح کر دیا گیا۔ان فروٹ و سبزی منڈیوں کا افتتاح آج ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے خودمختلف تحصیلوں خوازہ خیلہ ، مٹہ ، چارباغ میں کیا۔اس موقع پر ڈی سی سوات ثاقب اسلم رضا نے کہا کہ کسان دوست مارکیٹ سے کسانوں کو بہت بڑا فائدہ ہو گا۔ جہاں کسانوں کو اپنی فصل کی پیداوار اچھی قیمت پر بیچنے کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑتی تھی اب یہ کسان فصل آسانی سے اچھی قیمت پر بیچیں گے کیونکہ انہیں پیداوار بیچنے کی کوئی فیس ادانہیں کرنی پڑے گی۔ مزید یہ کہ عوام بھی اب براہ راست کسان دوست سبزی منڈی سے سستے داموں سبزی و فروٹ کی خریداری کر سکیں گے۔
969 total views, 2 views today