سوات (سوات نیوز) سوات میں موٹرسائیکل چوری کرنیوالا منظم گروہ سرغنہ سمیت چار افراد گرفتار، سیدوشریف پولیس نے کارروائی کے دوران 15موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلی ، گروہ میں شامل افراد کا ایک مضبوط نٹ ورک کاانکشاف، گروہ کے 4افراد کو پولیس نے گرفتارکرلیا، گرفتار افراد نے اہم راز بھی فاش کردی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات کی ہدایت پر ایس ایچ او پولیس سٹیشن سیدوشریف فضل رحیم خان کی نگرانی میں سیدوشریف پولیس کے کارروائی کے دوران موٹرسائیکل چوری کرنے والی ایک منظم گروہ کے سرغنہ سمیت4ارکان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے چوری ہونے والی 15موٹرسائیکل برآمد کردی پولیس نے چابکدستی کامظاہرہ کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ سمیت 4ارکان زوہیب ولد حسن سکنہ اوڈیگرام، محمدیاسین ولد سرزمین خان سکنہ بلوگرام، اسرار ولد سرزمین خان سکنہ امانکوٹ اورکامران ولد سرتاج سکنہ امانکوٹ کوسرکاری مہمان بنادیاہے ابتدائی تفتیش پر گرفتار افراد نے انکشاف کیاکہ ان کامضبوط نٹ ورک ہے جبکہ اس حوالے سے مزید سنسنی خیز انکشافات بھی متوقع ہے۔
1,258 total views, no views today



