سوات (سوات نیوز)کانجو اورمینگورہ میں محکمہ فوڈ کی کارروائی ٗ صفائی کا ناقص انتظام پرمتعدد دکانداروں اورکباب فروشوں کے خلاف پرچے کاٹ دئیے گئے، بیکرز سے خوراکی اشیاء کی نمونے حاصل کردی گئی، ثناء اللہ خان کی نگرانی میں کانجو اورمینگورہ میں 15مقامات پر محکمہ فوڈ ٹیم کے چھاپے، تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او سوات ڈاکٹراکرم شاہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سینیٹری سپروائیزر ثناء اللہ سیدرحمان اورگل رحیم سنیٹری پٹرول نے کانجو اورائیرپورٹ روڈ مینگورہ میں مختلف دکانوں پرچھاپے مارکر کارروائی کی۔ اور صفائی کاخیال نہ رکھنے والے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف دکانداروں کباب فروشوں، ہوٹل مالکان کے خلاف پرچے کاٹے گئے، جبکہ علاقے میں سویٹس اینڈ بیکرز سے بھی خوراکی نمونے بھی حاصل کی گئی، جولیبارٹری بھیج دی جائیگی اور 15دنوں میں لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد متعلقہ بیکرز کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔
882 total views, 2 views today