سوات(سوات نیوز)سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ میں مقامی ہوٹل میں اچانگ اتشزدگی ، ریسکیو 1122 ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے ہوٹل میں لاکھوں کا نقصان ، مقامی لوگوں کے مطابق خوازہ خیلہ میں سپین ہوٹل میں صبح 6 بجے کے قریب اگ بھڑک اٹھی ، جس کی اطلاع ریسکیو 1122 کو وقت پر دیدی گئی ، لیکن وقت پر نہ پہنچنے پر مقامی لوگوں نے خود اگ بجھانے کا کام شروع کردیا، ایک گھنٹہ بعد ریسکیو 1122 کے اہلکار پہنچ گئے اور اگ کو بجھا دیا، ہوٹل مالک کے مطابق اگ کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے ، قیمتی فرنیچرز سمیت دیگر سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔
اگ کی ویڈیو دیکھیں
تحصیل خوازہ خیلہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے دو دن قبل میاندم میں بھی رات کے وقت اگ نے 8دکانوں کو جلا کر راکھ میں تبدیل کردیا تھا، مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نقصانات کا ازالہ کریں ۔
1,087 total views, 2 views today