مینگور، واپڈاملازمین کا چیف ایگزیکٹیوپسکوکی تعیناتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،جلوس ونعرہ بازی،میرٹ کی بنیاد پر تعیناتی عمل میں لانے کا مطالبہ،گذشتہ روز واپڈا ہائیڈر ویونین سوات سرکل کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا،ملازمین نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر یونین کے زونل چیئرمین عمرعلی باچا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پسکومیں چیف ایگزیکٹیوکی حیثیت سے پرویزشاہ کی تعیناتی میرٹ کی برعکس سیاسی بنیادوں پر کی گئی جو ہمیں کسی بھی صورت منظورنہیں،انہوں نے کہاکہ محکمہ واپڈامزدوروں کے خون پسینے سے مضبوط بنیادوں پر کھڑا ہے اورہم جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اس کی حیثیت اوراہمیت کا تحفظ کریں گے،انہوں نے کہاکہ ہم واپڈامیں پرویزشا ہ جیسے داغدارماضی کے حامل افرادکی تعیناتی کی بھرپورمخالفت کریں گے اوریونین کے مرکزی مرکزی وصوبائی قائدین کی ہدایت پرہڑتال جاری رکھیں گے ،مظاہرہ سے عثمان علی،سردارخان،عبدالغفوربابا،ظفرعلی ناز اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔
750 total views, no views today


