مالاکنڈ(سوات نیوز)ملاکنڈ جے یو آئی دھرنا کے شرکاءپر نامعلوم افراد کی فائرنگ،ملاکنڈ فائرنگ کرنے والے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ، جمیعت علماء اسلام کے کارکنوں اور لیویز زرائع کے مطابق مالاکنڈ میں جے یو ائی کارکنوں جو دھرنا میں شریک تھے ان پر فائرنگ کی گئی ۔ تاہم فائرنگ کرنے والے موقع سے فرار ہوگئے ہیں ۔ فائرنگ کے بعد ملاکنڈ جے یو آئی کے کارکنان مشتعل ہوگئے ہیں ،تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں.جے یو ائی سوات کے ضلعی امیر قاری فتحت اللہ کے مطابق فائرنگ کے بعد ہنگامی اجلاس۔طلب کرلیا گیا یے اور صورتحال پر غور کیا جائیگا ۔
1,460 total views, 2 views today
Comments