سوات(سوات نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید اگلے ہفتہ سوات کا دورہ کرینگے، پارٹی ذرائع کے مطابق23 تاریخ بروز ہفتہ وفاقی وزیر مواصلات پوسٹل سروسز مراد سعید اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان سوات ائیں گے، جہاں پر دونوں رہنما پی کے 7 میں بیشمار ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر ینگے.وزیر اعلیٰ محمود خان اپنے حلقہ کے عوام سے ملاقات کرینگے اور عوامی مسائل سنیں گے جبکہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید بھی ہفتہ اور اتوار کا روز اپنے ابائی حلقہ میں مصروف گزاریں گے
1,130 total views, 2 views today
Comments