سوات(سوات نیوز)سوات یونیورسٹی میں میڈیا اینڈ کمیونکشن ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرر وقار احمد نے ایم فل مقالے کا کامیاب دفاع کرلیا،وقار احمد نے لیڈز یونیورسٹی لاہور سے اپنا ایم فل مکمل کیا اس سے پہلے وقار احمد سوات یونیورسٹی سے ماسٹر میں گولڈ میڈل بھی حاصل کرچکے ہیں،ایم فل ریسرچ میں وقار کا سوپروائزر پروفیسر ڈاکٹر سجاد علی تھے،مقالے کا کامیاب دفاع کرنے کے بعد وقار احمد نے اپنے بزرگوں اور اساتذہ کر شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ کامیابی ان کے نام کردی،یاد رہے وقار احمد سوات یونیورسٹی کے میڈیا اینڈ کمیونکیشن ڈیپارٹمنٹ میں لیکچرر ہے،وقار احمد سوات کے معروف چیسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد نثار خان کے بیٹے اور شاہد کوچ کے مالک محمد طاہر خان کے بھتیجا ہیں.
1,182 total views, no views today
Comments



