سوات(سوات نیوز) ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور کے خصوصی احکامات پر معاشرے کے اندر سرایت کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ڈی پی اُ و بادشاہ حضرت، ایس ایچ اُو تھانہ غالیگے اختر ایوب خان اور ان کے ٹیم نے لنڈاکے چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے جہانزیب ولدغلام محمد،عدنا ن ولد محمد اسحاق سکنہ پشاور کے قبضہ سے 1560گرام ہیروین برآمد کرکے اُن کے خلاف تھانہ غالیگے میں ایف آئی آر درج کی۔ ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہترین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے دھویں سے پاک صاف ماحول فرام کرنے کے لئے اپنی پورے و سائل برو کار لائینگے۔
1,186 total views, no views today
Comments



