مینگورہ(سوات نیوز) سوات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے بلدیہ کے اہلکاروں کو ہسپتال تبدیل کرکے اہل علاقہ کو پریشانی میں مبتلا کردیا،اے ڈی کا یہ اقدام سمجھ سے بالاتر ہے،اس سلسلے میں حکومت تحقیقات کرے،ان خیالات کا ظہار یونین کونسل سیدوشریف کے سابق نائب ناظم عزیزالحق خان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ سوات میں تعینات اے ڈی لوکل گورنمنٹ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یوسی سیدومیں صفائی پر مامور بلدیہ کے دو اہلکاروں کو سیدوہسپتال تبدیل کردیا حالانکہ صحت اور بلدیہ الگ الگ محکمے ہیں مگر اس کے باوجود بھی مذکورہ اے ڈی نے ایک محکمہ کے اہلکاروں کو دوسرے محکمے میں تبدیل کردیا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے، اختیارات کا ناجائز ایک قابل افسوس امر ہے جس پر اہل علاقہ میں شدید بے چینی پھیلی ہوئی ہے،انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے مذکورہ اے ڈی سے بات ہوئی مگر اس نے ہمیں مطمین کرنے کی بجائے مایوس کردیا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت،وزیر بلدیات اوردیگر حکام مذکوہ اے ڈی کے اس اقدام کا فوری نوٹس لے کر ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں اوریوسی سیدوشریف میں صفائی پر مامور اہلکاروں کو واپس لایا جائے تاکہ عوام کی پریشانی کا خاتمہ ہوسکے۔
990 total views, no views today



