بریکوٹ(ریاض احمدسے)ضلع سوات میں یونیسف اورمحکمہ صحت کے تعاون سے ماں بچے کی صحت کا ہفتہ 25نومبرسے یکم دسمبر تک منایا جائے گا،تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، اس مہم میں معاشرے کا ہر طبقہ اپنا مثبت کردار ادا کریں کیونکہ اس ہفتہ کو منانے کا مقصد ملک کو قوم کو صحت مند بنا ناہے۔ان خیالات کا اظہارڈی ایچ او سوات ڈاکٹر محمد اکرم شا ہ، لیڈی ہیلتھ ورکر ز پروگرام کوارڈینیٹر ڈاکٹر فضل عارف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں ہر سال کی طرح امسال بھی ماں بچے کی صحت کا ہفتہ جوش و خروش سے منایا جائے گا۔یہ ہفتہ سال میں دو مرتبہ اپریل اور نومبر میں منا یا جاتاہے۔اس ہفتے کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جاکر ایک سال سے کم عمر بچوں،حاملہ خواتین کومختلف بیماریوں سے بچاؤکے ٹیکے کئے جائینگے۔انہوں نے کہاکہ ہم ذاچہ و بچہ کے شر ح اموات میں کمی لانے کے لئے اگاہی مہم بھی چلائیں گے کیونکہ ہمارے ملک میں زاچہ وبچہ کی شرح اموات خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ہمارا مقصد یہ ہے کہ حاملہ خواتین کو بروقت احتیاطی تدابیر دی جائے، مزید براں انہوں نے کہا کہ بچوں کو کیڑوں کے ادویات فراہم نہیں کی جائینگی کیونکہ یہ مہم مکمل ہوچکا ہے جہاں پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کی سہولیات فراہم نہیں ہیں وہاں پر ای پی آئی اور محکمہ صحت والے یہ سہولیات فراہم کریں گے، شکایات کی صورت میں ہمیں بروقت آگاہ کریں
2,303 total views, no views today



