ے دبنے ،ڈرنے اورمرعوب ہونے والے نہیں اورنہ ہی ان کے حوصلوں کو پست کیاجاسکتا ہے، جے یو آئی کے کارکن ان عناصر کے مذمو عزائم کو خاک میں ملاکررکھ دیں گے،انہوں نے کہاکہ طاغوتی قوتیں اس ملک کا اسلامی تشخص ختم کرنا اوراسے ایک سیکولرملک بنانا چاہتی ہیں اوراس مقصدکی تکمیل کیلئے وہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت علماء کوشہید کررہی ہیں
کیونکہ علماء ان کی راہ میں سب سے بڑی رکاؤٹ ہیں،انہوں نے کہاکہ جے یوآئی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹرخالد محمود سومرونے ایک رات قبل پیغام امن کانفرنس سے خطاب کیا اوردوسرے روزصبح انہیں شہیدکیاگیا ،وہ امن کے داعی اورایک ممتازعالم دین تھے ان کا قصوروگناہ کیا تھا ؟اس سے قبل بھی متعددعلمائے کرام کو شہیدکیاگیا مگر ان کے مجروموں کو تاحال گرفتارنہیں کیا گیا اسی طرح مولانا فضل الرحمان پرہونے والے حملوں میں ملوث ملزموں کوبھی تاحال بے نقاب نہیں کیاگیا جونہ صرف ایک قابل افسوس بلکہ ایک قابل تشویش امر بھی ہے،اس موقع پر مظاہرین نے ڈاکٹرخالد محمودسومرو کے قتل میں ملوث ملزموں کی گرفتاری اورعلماء کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا،مظاہرہ سے حافظ محمدادریس،مولاناسیدقمر،مفتی محمدوہاب اوردیگر نے بھی خطاب کیا جس کے بعدمظاہرین جلوس کی شکل میں نشاط چوک پہنچ گئے جہاں پر اجتماعی دعاکے بعد پرامن طورپر منتشرہوگئے۔
415 total views, no views today


