سوات(سوات نیوز)وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا ۔ اُنہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور پاکستان کے امن کی آواز پوری دُنیا تک پہنچائی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم نے سب سے پہلے مسافر بھائیوں کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کیا ہے اور 15 مہینوں میں 4687 قیدی مسافر بھائیوں کو آزاد کیا جو اپنے ملک پہنچ گئے ہیں۔ ضلع سوات میں بجلی کے مسائل کے حل کیلئے حقیقت پسندانہ اقدامات کئے ہیں۔ اُنہوںنے کہاکہ سوات ایکسپریس وے کیلئے وفاقی بجٹ میں 30 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
<><><><><><><><>
854 total views, no views today
Comments



