سوات(سوات نیوز) سوات کے تحصیل بریکوٹ میں پہلی مرتبہ میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا ریس میں بڑی تعداد میں طلبا نے شرکت کی ، میراتھن ریس کا انعقاد خیبر ایجوکیشن اکیڈیمی کے ڈائیریکٹر انجنیئر شرافت علی نے کیا ، طلبا کے درمیان ریس صبح دس بجے شروع ہوئی ، جس میں ہر عمر کے طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جبکہ اس موقع پر سیکورٹی اور فرسٹ ایڈ کا انتظام کیا گیا تھا۔ میراتھن ریس کے دیکھنے کیلئے صوبائی زکواۃ چیئرمین عشر زکواۃ انجنیئر عمر فاروق ، چیئرمین سپورٹس مالاکنڈڈویژن فضل الرحیم سوات بورڈ کے عہدیدار فضل خالق سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی ، اس موقع پر مہمان خصوصی انجنیئر عمر فاروق نے ریس جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
1,164 total views, 2 views today
Comments