سوات(سوات نیوز)ضلع سوات میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کو ایکٹیو کرنے کیلئے پروگرامات کا اغاز کردیا گیا ، ن لیگ کے سوشل میڈیا ٹیم کے ممبر کور کمیٹی انجنیئر عارف روان نے سوات نیوز کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان پروگراموں کا بنیادی مقصد سوشل میڈیا کی تنظیم نو اور پارٹی لائن کو مظبوطی کیساتھ ساتھ ورکرز میں نیا جذبہ پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں ورکرز کیطرف سے پروگرامات منعقد کرنے کا تسلسل ضلع سوات میں نمایاں اور منفرد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے تین ماہ میں یہ چھٹا ایونٹ ہے، جو ورکرز کیطرف سے منعقد کرکے لیڈرشپ کو مدعو کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم ایس ایم ٹی اور ورکرز یوتھ ونگ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تسلسل رکنا نہیں چاہئیےبلکہ جاری و ساری رہنا چاہئیے انہوں نے کہا کہ بغیر کسی لالچ و عہدے کے ورکرز کے جدوجہد کو ایک بار پھر سلام۔پیش کرتا ہوں ۔
یہ پروگرام پچھلے تین ماہ سے منعقد کئے جانے والے پروگرامز کا تسلسل ہے جس سے تنظیم نو اور پارٹی لائن کی مظبوطی پر نہایت اچھا اثر پڑھیگا۔۔
1,030 total views, 2 views today