سوات(سوات نیوز)سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں ناروے حکومت اور مہنگائی کیخلاف ال پارٹیز نے احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرے مینگورہ شہر کے گرین چوک میں کیا گیا، جہاں پر اپوزیشن پارٹیوں پیپلز پارٹی، جے یو ائی، اے این پی، قومی وطن پارٹی، اور ن لیگ کے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج ملک مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے، سلیکٹیڈ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، مقررین نے کہا کہ نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ لوگ اب غربت اور روزمرہ اشیاء نہ ملنے کیوجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں،اس موقع پر مقررین نے کہا کہ قران پاک کی بے حرمتی کرنے پر حکومت پاکستان نارو ے کیساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کریں، اور ان کا سفیر پاکستان سے ملک بدر کریں، مقررین نے کہا کہ حکومت اور عوام پر لازم ہے کہ وہ ناروے کے مصنوعات سے مکمل طور پر بائیکاٹ کریں تاکہ ان کو معلوم ہو سکے کہ ہمارے مقدس کتاب کی بے حرمتی کا کیا انجام ہو سکتا ہے، مقررین نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت اب مزید اس قابل نہیں ہے کہ وہ حکومت کرسکیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام پرتباہی مسلط کی ہے،پٹرول سمیت ہر چیز پر ٹیکس دوگنی ہوگئی ہے، اب عوام کے پاس قوت خرید بھی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر اسمبلیاں تحلیل کردیں اور نئے الیکشن کرائے، انہوں نے کہاکہ حکومت اگر حکومت پاکستان نے قران پاک کی بیحرمتی پر ناروے کیخلاف اقدام نہیں اٹھایا تو پھر ملک بھر کے عوام نکلیں گے اور اس کی ساری ذمہ داری پی ٹی ائی کی موجودہ حکومت پر عائد ہوگی۔
1,481 total views, no views today



