اسلام اباد(ان لائن )سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکشنن معطل کر دیا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کی توسیع کے خلاف مقدمہ واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست گزار نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔عدالت نے کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیس واپس لینے کے لیے ہاتھ سے لکھی درخواست کے ساتھ کوئی بیان حلفی نہیں۔معلوم نہیں مقدمہ آزادانہ طور پر واپس لیا جا رہا ہے یا نہیں۔اٹارنی جنرل نے بتایا کہ 29نومبر کو آرمی چیف ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔
1,057 total views, no views today
Comments



