بریکوٹ ،پاکستا ن تحریک انصاف میں تحصیل بریکوٹ کے صدرانجینئر شرافت علی خان نے کہا کہ سب ڈویژن بریکوٹ آج بھی پسماندہ ہے ،علاقے کے ساتھ مخلص نمائندوں کو سامنے لانے کی ضرورت ہے۔اگرمفادات کی سیاست چلتی رہی تو آنے والی نسلیں پسماندگی کو دیکھ کر ہمیں کبھی معاف نہیں کرپائیں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستا ن تحریک انصاف میں تحصیل بریکوٹ کے صدرانجینئر شرافت علی خان نے میڈیاکو انٹرویودیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہامیں پاکستان تحریک انصاف کا دیرینہ اور ادنی کارکن ہوں میں پارٹی سے پہلے جب عمران خان میدان میں تھا اس کا فین تھااور آج انکے نظریئے کے ساتھ ہوں چاہے وہ جو کرے میں انکے کندھے سے کندھا ملا کر اس ملک کے سنہرے مسقبل کے لئے جدوجہد کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں پیشے کے لحاظ سے سیول انجینئرہوں اور ساتھ میں ایک تعلیمی ادارہ بھی چلا رہا ہوں جس کے لئے میں نے انتہائی محنت کی اور آج میں اللہ کے فضل اور کرم سے کامیاب ہوں بلکل اسی طرح اگر ہم اپنے اس دھرتی کے لئے مل جل کر کام کریں تو ہم اس ملک کو خوشحال ملک بنا سکتے ہیں جس کے لئے عمران خان آج دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور ملک کی 20کروڑ عوام کو غلامی ،بیروزگاری ،غربت،بدامنی سے نجات دلانے کے لئے اسلام آباد میں دھرنا دئیے بیٹھے ہیں اور مختلف شہروں میں جلسے کر رہے ہیں انکا مقصد صرف ایک ہے کہ عوام جاگ گئی ہے اور وہ عوام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے ایک مظبوط اورمستحکم پاکستان دے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس مخلص لوگوں کی کمی ہے اس لئے انہوں نے خود کہا تھا کہ پارٹی ٹکٹ میں مجھ سے غلطیاں ہوئی ہیں جس کا فائدہ وہ لوگ اٹھا رہے ہیں اور پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو نظریاتی نہیں بلکہ مفاد پرست اور خودغرض ہیں اور بعض نے تو اپنے گروپس بھی بنا لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعض ایم پی اے مخلص ہیں مگر اپنے عہدے کیساتھ انصاف نہیں کر سکتے اور اپنے تنظیموں کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کارکنا ن ناراض اور نالاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہ مقامی تنظیموں کو کسی بھی ترقیاتی یا سماجی کاموں میں نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ان مقامی تنظیموں کے عہدیداران و کارکنان پارٹی کے سرمایہ ہوتے ہیں میرے خیال میں ٹیم ورک ہی پارٹی کے کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے۔ ۔انہوں نے کہا کہ ہماری صوبائی حکومت اچھے اصلاحات کر رہے ہیں جس سے عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے ،انجینئر شرافت علی خان نے تحصیل بریکوٹ کے مسائل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاصحت اورتعلیم کی سہولیات کی عدم دستیابی اور سٹرکوں کی ٹوٹ پھوٹ نے اہلیان علاقہ کی زندگی اجیرن بنا دی اور آنے والے سیاحوں اور کارباری لوگوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے سوئی گیس کے حوالے سے کہا کہ بریکوٹ کو سوئی گیس کی فراہمی کے تمام لوازمات پورے ہو چکے ہیں مگر وہ سیاست کے بھینٹ چڑھ رہا ہے جو کہ یہاں کے لوگوں کے ساتھ انتہائی ظلم کے برابر ہے گذشتہ روز ال پارٹیز نے احتجاجی جلوس بھی نکالا جس میں پی ٹی آئی مکمل ساتھ دے گی کیونکہ یہ منصوبہ سیاست سے بالاتر ہو کر اپنے علاقے کو سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہو گا
918 total views, no views today


