بریکوٹ،سب ڈویژن بریکوٹ میں بجلی کانیا کنکشن لگانا عوام کیلئے خواب بن گیا5ماہ سے عوام کو بجلی کے نئے میٹر نہیں مل رہے،محکمہ واپڈا ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ۔نئے کنکشن کا ری9000سے 14000روپے لیا جا رہا ہے اور باوجود اسکے کسی کو نیا کنکشن نہیں دیا گیا ۔عوام نے مقامی لائین مینوں اور ایس ڈی او کے خلاف اجتجاج کی دھمکی دے دی۔سب ڈویژن بریکوٹ میں بجلی لگانا عوام کیلئے خواب بن گیا‘ 9ماہ سے عوام کو بجلی کے نئے میٹر نہیں مل رہے ‘ پیسکو کے پاس میٹرز نہیں ہیں اور سٹور خالی ہیں ایک طرف غیر اعلانیہ لودشیڈنگ اور کم وولٹیج نے عوام کو دن میں تارے دیکھا دےئے ہیں تو دوسری طرف میٹرز کی عدم دستیابی نے عوام کی مشکلات کو مذیدبڑھا دیا ہے ۔ سب ڈویژن بریکوٹ بجلی کے کنکشن کے حصول کیلئے درخواستیں دینے والے صارفین 5ماہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں جن لوگو ں نے بجلی کیلئے5ماہ قبل درخواستیں دی تھیں‘ انکو تا حال بجلی کا کنکشن نہ مل سکا گذشتہ روز ایک صارف نے میڈیا کے نمائندو ں کو بتایا کہ میں نے 5ماہ قبل اپنی نئی جگہ کی تعمیر کے بعد پیسکو محکمہ واپڈا کو بجلی کی فراہمی کی درخواست دی‘ کئی بار چکر لگانے کے باوجودحکام کی طرف سے یہی کہا جا رہا ہے کہ سٹوروں میں نئے پول ،تاریں اور میٹر دستیاب نہیں ہے اور میں نے سخت گرمی میں بغیر بجلی کے اذیت کی زندگی گزار لی اور سردی اگئی مگر تا حال اس دور جدید میں تاریکی میں دن رات گزار رہا ہوں۔ ہزاروں صارفین نئے کنکشن کی حصول سے محروم ہیں ،عوامی حلقوں نے حکومت کی اس نا اہلی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پانی وبجلی کے وفاقی وزیراور محکمہ واپڈا کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ پیسکو سب ڈویثرن بریکوٹ میں بجلی کی فراہمی کیلئے نئے پول میٹر اور تاریں فراہم کرنے کے احکامات جاری کریں تا کہ نئے کنکشن حاصل کرنے والوں کو بجلی کی سہولیات میسر ہو سکیں۔
1,176 total views, no views today


