سوات(سوات نیوز)ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 4 عزیز اللہ کے حلقہ اور ان کے فنڈز سے پرائیویٹ گھر میں مبینہ طور پر ہینڈ پمپ تعمیر کرا دیا گیا، ہینڈ پمپ پر عزیز اللہ گران کا بورڈ بھی نصب کیا گیا ، علاقہ اجرنگ کے عوام کے مطابق ایم پی اے عزیز اللہ کے حلقہ میں سرکاری محکمہ فارسٹ میں ملازم شخص کے گھر میں یہ ہینڈ پمپ تعمیر کرایا گیا ہے، جس کی ویڈیو بھی سوات نیوز کو موصول ہوگئی ہے، اس حوالے سے جب ایم پی اے عزیز اللہ گران سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا ہے، جس جگہ کی نشاندہی کی گئی ہے اس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد انکوائری شروع کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ میں نے کسی بھی گھر میں یہ ہینڈ پمپ نہیں لگایا ہے، انہوں نے کہا کہ سرکاری فنڈز سے ہینڈ پمپ راستے میں لگایا جاتا ہے لیکن کسی کے گھر میں نہیں ۔
1,492 total views, no views today



