مینگورہ ،آل درجہ چہارم ملازمین ایسو سی ایشن ضلع سوات کے صدر سید خطاب نے کہا ہے کہ درجہ چہارم ملازمین کی آپ گریڈیشن کی خوشخبری جلد آنے والی ہے ، بنی گالا اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سرابراہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ایک پریس ریلز کے ذریعے انہوں نے بتایا کہ درجہ چہارم ملازمین کی اپ گریڈیشن کیلئے صوبائی صدر نے بنی گالا اسلام آباد میں عمران سے ملاقات کی جن کے ساتھ ضلع سوات کے درجہ چہارم ملازمین کا ایک نمائندہ وفد بھی شامل تھا ، عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو درجہ چہارم ملازمین کے ٹائم سکیل کا جلد از جلد نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے 3 دن کے اندر اندر مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ، ضلع سوات کے صدر سید خطاب کی قیادت میں عبدالرحیم ، پردل خان ، عبدالروف ، تاج ملوک ، خورشید علی ، صابر ، عمرخان ، بہرام خان اور رسول خان کے علاوہ ملازمین بھی بنی گالا گئے تھے ۔
992 total views, no views today


