تحریر: خورشید علی
سوات سے منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان اوروفاقی وزیر برائے مواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید نے جمعہ کے روز اپنے اپنے علاقوں کا دورہ کیا،دو روزہ دورے کے پہلے دن وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اپنے حجرہ مٹہ سوات میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سنئے وزیر اعلیٰ محمود خان نے لوگوں کے مسائل بغورسنئے اور ان میں سے بعض مسائل کو موقع پر حل کردئے جبکہ بعض مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردئے اسی طرح وفاقی وزیر برائے مواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید نے بھی اپنے رہائش گاہ کبل سوات میں اپنے علاقے کے لوگوں کے مسائل سنئے اور مسائل کے حل کے لئے اقدامات جاری کردئے۔ پہلے ہی دن وزیر اعلیٰ محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید نے تحصیل مٹہ کے عوام کے لئے ذاکر خان شہید ہسپتال میں برن، ٹراما اور پلاسٹک سرجری یونٹ کا افتتاح کیا اس یونٹ پر 9کروڑ روپے کا لاگت ایا ہے جبکہ یہ یونٹ تین وارڈز پر مشتمل ہونگے جبکہ ہر وارڈ 18بیڈ ز مشتمل ہونگے اس ہسپتال سے تحصیل مٹہ کے مقامی لوگوں کو صحت کے مد میں بہت زیادہ ریلیف مل جائینگے۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان ا ور وفاقی وزیر مرادسعید نے مٹہ سوات میں خواتین کیلئے نادرا رجسٹریشن سنٹر کا افتتاح کیا ہے جبکہ کبل سوات میں بھی خواتین کیلئے الگ نادرا رجسٹریشن سنٹر کے قیام کا اعلان کیا ہے مٹہ میں نادرا رجسٹریشن سنٹر میں پہلے صرف خواتین کو ایک دن (جمعہ) کے دن تھا جس سے مقامی خواتین کو سخت مشکلات کا سامنا تھا اب خواتین کے لئے الگ رجسٹریشن سنٹر میں خواتین سٹاف سمیت ہر قسم سہولت میسر ہوگی اسی دن تحصیل مٹہ کے علاقہ اغل برتھانہ میں ایریگیشن منصوبوں سمیت مختلف پلوں کابھی افتتاح کیا وہاں پر بھی بڑی تعداد میں مقامی لوگ موجود تھے۔
خواتین کے لئے نادرا رجسٹریشن سنٹر کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا تھا کہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں، مینگورہ میں عوام کیلئے ہسپتال کھول دیا ہے جس سے عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی بہتر ہو گی جبکہ سوات ایکسپریس وے کی توسیع بھی ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ زرعی یونیورسٹی سوات میں جنوری سے باقاعدہ کلاسسز کا آغاز ہو جائے گا جبکہ جون، جولائی میں یونیورسٹی بلڈنگ پر تعمیر اتی کام کا آغاز یقینی بنایا جائے گا،وزیراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ حکومت پاکستان کا پیسہ عوام پر خرچ کر رہی ہے۔ خیبرپختونخوا ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت عملی اور ٹھوس اقدامات اُٹھا رہی ہے جس سے نہ صرف معیشت مستحکم ہو گی بلکہ عوام کو روزگار بھی میسر آئے گا۔ اُنہوں نے کہاکہ سوات سمیت پورے صوبے کے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ صوبے کے تمام پسماندہ اضلاع کی دیر پا ترقی ممکن ہو سکے۔ وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ 500 کنال زمین پر کبل سوات میں انجینئرنگ یونیورسٹی بنارہے ہیں جبکہ ویمن یونیورسٹی اور ڈینٹل کالج بھی منظور ہو چکے ہیں، جس کے قیام سے ضلع سوات میں انجینئرنگ اور ڈینٹسری شعبے کو خاطر خواہ فروغ ملے گا۔ اُنہوں نے کہاکہ مٹہ میں خواتین کیلئے نادرا رجسٹریشن سنٹر یہاں کے عوام کی خواہش اور ضرورت تھی جو الحمد االلہ صوبائی حکومت نے پوری کردی اُنہوں نے مزید کہاکہ سوئی گیس کی فراہمی پر کام جاری ہے جبکہ سیاست سے بالاتر ہو کر سوئی گیس گھر گھر پہنچانا ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ سوات سمیت صوبے کے بچے بچے کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ضلع سوات کے علاقوں مٹہ، کبل اور مینگورہ میں شیلٹر ہومز بنارہے ہیں جس سے مسافروں کو ریلیف ملے گا۔ سوات ایکسپریس وے کی تکمیل سے سیاحت کو کافی حد تک فروغ ملے گا۔
وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا اُنہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور پاکستان کے امن کی آواز پوری دُنیا تک پہنچائی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم نے سب سے پہلے مسافر بھائیوں کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کیا ہے اور 15 مہینوں میں 4687 قیدی مسافر بھائیوں کو آزاد کیا جو اپنے ملک پہنچ گئے ہیں۔ ضلع سوات میں بجلی کے مسائل کے حل کیلئے حقیقت پسندانہ اقدامات کئے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ سوات ایکسپریس وے کیلئے وفاقی بجٹ میں 30 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
دوسری دن یعنی ہفتہ کے دن وزیر اعلیٰ محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید نے صبح کے وقت اپنے اپنے رہائش گاہوں پر اپنے اپنے حلقے کے لوگوں کے مسائل سنئے جبکہ اس کے بعد وزیر اعلیٰ محمود خان نے اپنی والدہ محترمہ کے قبر پر حاضری دی اور ان کی درجات کے بلندی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی۔
وفاقی وزیربرائے مواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید نے سوات کے علاقہ کانجو میں سوئی گیس منصوبے کا افتتاح کردیا، سوئی گیس منصوبے پر ساڑھے چار کروڑ روپے کی لاگت ائی ہے جبکہ اس منصوبے سے یونین کونسل کانجو کے مکین مستفید ہورہے ہیں افتتاح کے موقع پر جی ایم سوئی گیس میرویس خان نے وفاقی وزیر مراد سعید کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کا نیٹ ورک 19.5کلومیٹر پر مشتمل ہے جس سے 1800گھروں کو سوئی گیس فراہم ہورہی ہے سوئی گیس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر مرادسعید نے سوئی گیس حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس منصوبوں پر کام مزید تیز کیا جائے اور بلاکسی سیاسی تفریق کے ہر کسی کو سوئی گیس کنکشن دیا جائے تاکہ عوام کو سہولت میسر ہوں سوئی گیس منصوبے کے افتتاح اور کنکشن دینے پر علاقے کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کردیا اور وفاقی وزیر مراد سعید کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعلیٰ محمود خان اور وفاقی وزیر مراد نے سول ہسپتال کبل کی اپ گریڈیشن اور موبائل ہیلتھ سروس یونٹ کا افتتاح کیا سول ہسپتال کبل کو کیٹیگری سی میں ترقی دی گئی ہے جس سے مقامی لوگوں کو صحت کی مد میں سہولت میسر ہوگی اس دوران ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید نے لوگوں سے خطاب کیا وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن اور پورے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہم نے عزم کیا ہے صوبے میں امن وامان کی بحالی میں عوام نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ پورے صوبے میں پسماندہ اضلاع کی ترقی و خوشحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ پورے صوبے کے عوام کے وزیر اعلیٰ ہیں اور پورے صوبے کی نمائندگی خوش اسلوبی سے کر رہا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے مخالفین کا سیاست ختم کیا ہے اقوام متحدہ میں وزیر اعظم عمران خان نے ریاست مدینہ اور اسلام کی بات کی ہے، قوم سے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کرکے دکھا رہے ہیں۔ہم نے اپنے آپ کو عوام کے سامنے جوابدہ بنایا ہے جس کیلئے صوبے میں قوانین بھی بنائے ہیں۔ ہماری نیت صاف ہے جبکہ منزل آسان ہوگی۔وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ سوات میں زرعی یونیورسٹی،انجینئرنگ یونیورسٹی اور بچوں کے لئے چلڈرن ہسپتال قائم کیا جارہا ہے جس سے علاقے کے عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئی گی۔انہوں نے کہاکہ چکدرہ سے مدین تک سوات ایکسپریس وے پر جلد کام کا آغاز ہوگا، ایکسپریس وے کی تکمیل سے سوات میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ جون، جولائی میں انجینئرنگ یونیورسٹی،زرعی یونیورسٹی اور چلڈرن ہسپتال سمیت مختلف منصوبوں کا باضابطہ ا افتتاح بھی ممکن بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیدوشریف ائیرپورٹ پر باونڈری وال اور رن وے کاکام مکمل ہوچکا ہے اور جلد ہی مختلف پروازوں کے لئے سیدوشریف ائیرپورٹ کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوئی گیس منصوبوں کے تکمیل کے بعد چکدرہ سے کبل،مٹہ اور مدین روڈ کی بلیک ٹاپنگ کی جائے گی جبکہ مختلف علاقوں تک سوئی گیس اور سڑکوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ سول ہسپتال کی اپ گریڈیشن سے اب تحصیل کبل کے عوام کو مینگورہ جانے کی ضروت نہیں پڑے گی، عوام کو اپنے ہی علاقے میں صحت کی بہتر سہولت میسر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کانجو ٹاون شپ میں بچوں کے لئے چلڈرن ہسپتال کی منظوری ہوچکی ہے جس پر جلد کام کاآغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میٹرک سے فارغ طلبائکی مشکلات کا مجھے احساس ہے جس کے لئے ہر تحصیل میں نئے ڈگری کالجز بنا رہے ہیں، نئے ڈگری کالجز سے طلبائکو سہولت اور تعلیم کے حصول میں آسانی میسر ہوگی۔ تقریب سے وفاقی وزیر برائے مواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید نے بھی خطاب کیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کے دو دن کامیاب دورے کے دوران صوبائی زراعت،لائیو سٹاک وفشریز محب اللہ خان، صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی،پاکستان تحریک انصاف مالاکنڈ ڈویژن کے صدر وچیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان،ایم پی اے عزیز اللہ گران،ایم پی اے میاں شرافت علی خان، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود،ڈی آئی جی اعجاز خان،سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم کاکا، روزنامہ چاند کے چیف ایڈیٹر و سینئر صحافی رشید اقبال،وزیر اعلیٰ کے سپیشل سیکرٹری محمد خالق کاکا، ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم، ڈی پی او سوات سید اشفاق انور،،پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما حاجی فضل مولا، خورشید احمد دادا،حمید خان، ملک فرہاد علی،احمد شاہ،ملک اختر علی خان،حاجی زمین سمیت پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکنان،یوتھ اور آئی ایس ایف کے نوجوانان اور بڑی تعداد میں معززین علاقہ اور لوگوں نے شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید کے دورہ سوات کو تحصیل کبل اور تحصیل مٹہ کے لوگوں نے خوب سراہا اور مختلف ترقیاتی کاموں کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کردیا۔
1,198 total views, 2 views today