مینگورہ ،صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی محمود خا ن کی قیادت میں سوات سے ہزاروں افراد اور سیکڑوں گاڑیوں کا قافلہ اسلام آباد روانہ ہو گیا ، قافلہ روانگی کے موقع پر ” گو نواز گو ” کے نعرے ، صوبائی وزیر نے اسلام آباد جلسہ کو تبدیلی کیلئے ایک اہم پیش رفت اور سنگ میل قرار دیدیا ، سوات سے سب سے بڑے قافلے کی قیادت کرنے کا اعزاز بھی صوبائی وزیر محمود خان نے حاصل کر لیا ، نئے پاکستان اور تبدیلی کیلئے عوام اور نوجوان طبقہ کی طرف سے بھر پور ساتھ دینا ناگزیر ہے ، عمرا ن خان کے وژن کے مطابق اس ملک کو کرپشن سے پاک کرنے اور اصلاحاتی ایجنڈے کو دوام دینے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ محمود خان نے مٹہ سوات سے ایک بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں تبدیلی کا ناگزیر قرار دیدیا ، تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر محمود خان نے پاکستان تحریک انصاف کے اسلام جلسہ میں شرکت کرنے کیلئے سوات سے جانے والے ایک بڑے جلوس کی قیادت کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ مٹہ سے روانہ ہو کر دیگر علاقوں سے ہوتاہوا سلام آباد کی طرف رواں دواں رہا ، قافلے میں شریک گاڑیوں پر پاکستان تحریک انصاف کی جھنڈیاں ، پورٹریٹ اور بینرز لگائے گئے تھے جلوس میں شامل افراد نے گو نواز گو اور تحریک انصاف کے حق میں نعرے لگائے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر محمود خان نے جلوس میں شامل افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام حقیقی تبدیلی کیلئے نکل آئے انہوں نے کہا کہ آج سوات سے ہزاروں افراد کی اسلام آباد کی طرف روانگی اس بات کا دلیل ہے کہ تبدیلی کا آغاز سوات کے دور دراز علاقوں سے ہو چکا ہے ، عمران خان کے وژن کے مطابق آج عوام اس ملک میں حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں اور انشاء اللہ نیا پاکستان بن کر رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا جلسہ وفاقی حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا سوات میں ہزاروں افراد کی اس جلسے میں شرکت عمران خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اقتدار کو بچانے اور ہمیں انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے ہم پر تشدد مظاہروں کے بجائے پر امن طریقے سے اپنا احتجاج کر رہے ہیں اور پر امن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں ہمارے پر امن احتجاج کے راستے میں رکاوٹ بن رہی ہے لیکن ہم اُن پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ عوام کے ٹھاٹھے مارتا ہوئے سمندر کے آگے کرپٹ اور بد عنوان لوگ رکاوٹ نہیں بن سکتے ۔
858 total views, no views today


