مٹہ(سوات نیوز) مٹہ تحصیل کے نوحی گاوں چپریال میں جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام تحفظ قران ریلی اور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد ہوا،ریلی میں جے ائی یوتھ کے کارکنوں سمیت کثیر تعداد میں عوام نے بھی شرکت کی،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی یوتھ تحصیل صدر سید ناصر شاہ،جماعت اسلامی یوتھ چپریال کے صدر سید صابر شاہ اورجماعت اسلامی یوسی چپریال کے صدر قاری حضرت عظیم نے کہا کہ گزشتہ روز ناروے میں قران پاک کے بے حرمتی کے کوشش کر نے کے شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں،اور عالمی قوتوں سے مطالبہ کرتے کہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کر نے کے کوششوں کا تدارک کیا جائے ورنا اس قسم کے ناپاک حرکتوں کانتیجہ سنگین حد تک خطرناک ہو سکتا ہے،انہوں قران پاک کے حر مت پر مر مٹنے والے نوجوان عمر الیاس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمان نوجوان اس عظیم غازی کے پیچھے کھڑے ہیں،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے اس ؑظم کا ارادہ کیا کہ قران پاک کے معاملے میں ہر مسلمان عمر الیاس ہے لہذا عالمی سازشی عناصر یہ بات زہن نشین کر لے کہ پاکستان کے چھپے چھپے میں حر مت قران پر مر مٹنے کیلئے نوجوان تیار بیٹھے ہیں۔۔۔
1,076 total views, no views today



