مٹہ(سوات نیوز) مٹہ تحصیل کے مختلف علاقوں میں جنگلات کے بے دریغ کٹائی بتدریج جاری ہیں،سینکڑوں دفعہ میڈیا اور سوشل میڈیا کے زریعے نشاندہی کے باوجود حکومت اور متعلقہ ادارے کے افسران بالا پر سرار طور پر خاموش ہے،مٹہ محکمہ فارسٹ کے متعلقہ افسرز اپنے نجی محفلوں میں بار ہا کہ چکے ہیں کہ میرے سر پر سیاسی بااثرشخصیات کے ہاتھ ہے،کوئی میرے خلاف کچھ نہیں کر سکتا۔ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی کے رہنما سماجی کارکن سید اظہار اللہ اور پی ایم ایل کے سیراج خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مٹہ چپریال میں کھلی کچہری میں بھی اس کروڑوں کے کرپشن کے داستانیں ہمارے سمیت دو اور افراد نے بھی کی اور ڈی سی سوات جناب ثاقب رضا صاحب نے بھی اس کرپشن میں تحقیقات کر نے کا وعدہ کیا تھا جبکہ اے سی مٹہ کو اس معاملے میں ٹاسک سونپا گیا تھا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر جنگلات کا معائینہ کریں اور ملوث افراد کو بے نقاب کریں مگر افسوس کے تاحال کسی بھی کے خلاف نا انکوئری ہوئی اور نا ہی اسسٹنٹ کمشنر مٹہ نے اس کے خلاف اقدامات اٹھائے،سید اظہار اللہ اور سیراج خان نے کہا کہ اگر مٹہ تحصیل کے مختلف جنگلات میں بڑے مقدار پر غیر قانونی کٹائی نہیں ہوئے ہو تو ہم مجرم ہونگے اور پھربے شک ایس ڈی ایف او مٹہ ہمارے خلاف عدالت چلے جائے وہاں بھی ثابت کرینگے کہ کس طرح وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے گرین اینڈ کلین پاکستان کے خواب کے دھجیاں اڑائی جارہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ مٹہ شہر کے بالکل ساتھ ہی ماندور کے جنگل میں اگ لگی جس سے سینکڑوں درخت اور اسی طرح عوام کے باغات متاثر ہوئے اس سلسلے میں ٹی ایم او مٹہ اور ایس ڈی ایف او مٹہ دونوں کے خلاف انکوئری کی جائے اور قوم کو مطمئن کیا جائے۔
1,215 total views, 2 views today