سوات(سوات نیوز)جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام اپوزیشن پارٹیوں کااحتجاجی مظاہرہ سے ن لیگ کی رہنماوں اور ورکروں کے غائب ہونے کے بعد سوالات اٹھنے شروع ہوگئے ، گزشتہ روز جے یو ائی سمیت دیگر اپوزیشن رہنماوں نے مہنگائی اور ناروے حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا ، اس مظاہرے میں پی پی پی ، اے این پی ، کیو ڈبلیو پی ، پختونخوا میپ ،جے یو ائی کے کارکن اور رہنما موجود تھے، تاہم اس مظاہرے میں ن لیگ نے شمولیت نہیں کی ، جس کے بعد اپوزیشن پارٹی کے رہنما کافی ناراض دیکھائے دے رہے ہیں، اور اس کا اظہار سوشل میڈیا کے ذریعے کیا جارہا ہے ۔اس حوالے سے جب ن لیگ کے رہنما صادق عزیز کیساتھ رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فون کال ریسیو نہیں کیا جبکہ ن لیگ کے رہنما ارشاد خان کا نمبر بند ارہا تھا ۔
1,291 total views, no views today



