سوات(سوات نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ موجودہ نالائق حکومت حقائق چھپانے کی بجائے عملی کام کریں، دوسروں کو چور ڈاکو کہنے سے مسائل حل نہیں ہوتے، عملی کام کرنے ہونگے، میرے ترقیاتی منصوبوں پر کوئی جتنے بھی تختیاں لگائیں مگر وہ اس کا کریڈٹ نہیں لے سکتے کیونکہ سب کچھ عوام کے سامنے ہے، ہم نے جو منصوبے منظور کرائے، موجودہ حکومت اس پر تختیاں لگا کر خود کو دھوکہ دے رہی ہے، ہمارے منصوبوں پردو بارہ تختیاں لگانے والوں کو میاں نواز شریف اور میرا شکریہ ادا کرنا چاہئے، بغیر مینڈیٹ کے عوام کی جو خدمت کی وہ خیبر پختونخوا کی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے، میرے لئے عوام کی محبت سب سے بڑا سرمایہ ہے،وہ گذشتہ روز سوات کے علاقہ میاندم جوختئی میں سابق ضلع ناظم محمد علی شاہ کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے کے بعد کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے، اس سے قبل قیموس خان، محمد علی شاہ اور لیاقت علی خان ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ چکدرہ تا فتح پور، کالام بحرین سڑکوں سمیت 12 انچ سوئی گیس پائپ لائن،سوات کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی کے منصوبوں پر موجودہ حکومت نے اپنی تختیاں لگا کر دوبارہ افتتاح کر رہے ہیں ، تھانہ پلئی میں 220 کے وی اے گریڈ اسٹیشن بمعہ 192 ٹاور کے افتتاحی تختی لگائی گئی ہے جس سے پورے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام مستفید ہو رہے ہیں، وومن یونیورسٹی سوات کیمپس،نواز شریف کڈنی ہسپتال جیسے منصوبوں کو اپنے نام نہیں کرایا جا سکتا چکدرہ تا کالام اور بشام تا خوازہ خیلہ ایکسپریس وے کو PDSP میں شامل کیا تھا سروے فزیبلٹی مکمل بھی کی گئی مگر موجودہ حکومت کی نا اہلی کے باعث اسے PSDP سے نکال دیا گیا جس کا پورا ریکارڈ موجود ہے ہم نے اپنے دور میں سیکڑوں فیڈرز، ٹرانس فارمرز اور پولز لگائے، ہمارے منصوبوں کو جعلی کہنے والے دن کو رات کہہ رہے ہیں، جن لوگوں کے ساتھ ابھی حکومت اور اختیار ہے حقائق چھپانے کی بجائے عملی کام کریں جو لوگ ہمیشہ یاد رکھیں گے موجودہ حکومت کا جانا اٹل ہے عوام کو بہت مایوس کیاہے،مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی بحران کا دور دورہ ہے، انہوں نے کہا کہ پارٹی لیڈر شپ اور ورکرز مل کر تنظیم سازی مکمل کریں جو لوگ شوق سے کام کرنا چاہتے ہیں ان کو موقع فراہم کیا جائے صرف عہدے لینے سے کام نہیں چلے گا عہدوں میں طاقت آپ کو ڈالنی ہو گی انہوں نے کہا کہ اب پوری قوم کو احساس ہو رہا ہے کہ صرف مسلم لیگ ملک کو درست سمت لے جا سکتی ہے اور عوام کو ریلیف دے سکتی ہے آج میاندم سوات میں سابق ضلع ناظم محمد علی شاہ کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب میں کیا ظہرانے میں ضلع بھر کے پارٹی لیڈر شپ اور کارکنوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
1,153 total views, no views today



