سوات (سوات نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر تحصیل بابوزئ شاہد علی خان نے کہا کہ بلا تفریق عوامی خدمت ہی میری سیاست کا محور ہے، میرے نزدیک عہدوں کی کوئی حیثیت نہیں، بحیثیت تحصیل کونسلر علاقے میں ریکارڈ تریاتی کام کئے ہیں میری کارکردگی سے حلقہ کے عوام مطمئن ہیں ان کا اطمینان میرے لئے باعث فخر ہے لوگوں کی خدمت کیلئے کسی عہدے کی نہیں بلکہ جذبے کی ضرورت ہوتی ہے حلقہ کے عوام نے بھاری اکثریت سے کامیاب کیا اور جب عوام نے اعتماد کیا تو ان کے اعتماد کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک عہدوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور جب انسان میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہو تو ان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مدد بھی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ آج میں اس بات پر مطمئن ہوں کہ ہم نے اپنے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج ہم حلقے کے لوگوں کے سامنے سرخرو ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی بلا تفریق خدمت میرا مشن اور سیاست کا محور ہے انہوں نے کہا کہ خدمت کیلئے کسی بھی عہدے کی ضرورت نہیں ہے انشاء اللہ عہد ہو نہ ہو عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ خود کو عوامی خدمت کیلئے وقف کر رکھا ہے اور لوگوں کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔
1,024 total views, 2 views today