بریکوٹ،محکمہ سوئی گیس اور حکومت کے خلاف بریکوٹ کے عوام کی احتجاجوں اور مظاہرو ں نے کام کردیا ۔سوئی گیس کی فراہمی کے عملی اقدامات شروع ہوگئے ۔تین دنوں کے اندر اندر صارفین کو ڈیمانڈ نوٹس کی فراہمی اور بہت جلد کنکشن پر بھی کام شروع ہو جائے گا ۔جس پر بریکوٹ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ال پارٹیز کے قائدین کو اس عظیم کارنامے پر خراج تحسین پیش کیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں بریکوٹ بازار میں ال پارٹیز نے سوئی گیس کی عد م فراہمی پر احتجاجی مظاہر ہ کیا جس پر اسی وقت سب ڈویژن بریکوٹ اسسٹنٹ کمشنر عمیر خان نے فوری ایکشن لیا اور انہوں نے مظاہرین کو یقین دھانی کرائی کہ انشاء اللہ بہت جلد آپ کے سوئی گیس کی فراہمی کا مطالبہ پورا کیا جائے گا ۔اس سلسلے میں گذشتہ روز سب ڈویژن آفس میں محکمہ سوئی گیس سوات کے انچارج میاں میرویزسعید،انجینئر اکبر زمان کے ساتھ ال پارٹیز تحصیل بریکوٹ کے نمائندہ وفد جن میں فضل اکبر خان ،صدیق علی خان ،تاج محمد خان ،شاہی نواب باچہ ،قیوم خان،عبد الوارث ،واحد کرم خان ،عدالت خان کے علاوہ بریکوٹ بازار صدر معراج الدین تنہا اور سابق چیرمین بازار بخت علی شامل تھے نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران محکمہ سوئی گیس سوات کے انچارج میاں میرویزسعید نے وفد سے کہا کہ دو دنوں کے اندر اندر یہاں کے صارفین کو ڈیمانڈ نوٹس جاری کئے جائیں گے اوربعد میں فوری طور پر سوئی گیس کے کنکشن جاری کئے جائیں گے اس کے علاوہ ناٹ میر ہ ،فضل آباد اوربریکوٹ کے دیگر مضافاتی علاقوں کو سوئی گیس پائپ لائن بھی بچھائی جائے گی ۔بعد میں وفد نے فضل اکبر خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے سوئی گیس کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جس کا ثمر آج لوگوں کو مل رہا ہے علاقے کی ترقی کے لئے سیاست سے بالاتر ہو کر خدمت کریں گے اور تحصیل بریکوٹ کے دیگر مسائل کے خاتمے میں بھی ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہیں گے کیونکہ اصل سیاست ہی علاقے کی خدمت کرنا ہے ۔
862 total views, no views today


