مینگورہ،مینگورہ کے نواحی علاقے امان کوٹ سے تین سال کا بچہ لاپتہ ہوگیا ،ورثاء تلاش میں سرگردان،تفصیلات کے مطابق مینگورہ ڈائیوو بس اسٹینڈ سے متصل محلہ کوز پلو چینہ امان کوٹ سے گزشتہ دو روز سے تین سال کا بچہ ارسلان ولد عمران جس نے پیلے رنگ کا سوٹ پہنا ہوا ہے پراسرار طورپر لاپتہ ہوگیاجس کی برآمدگی کیلئے جابجا اعلانات کئے جانے کے باؤجود تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے والدین شدت غم سے نڈھال ہیں اور انہوں نے تمام درد دل رکھنے والوں سے اپیل کی ہے کہ ارسلان کے بارے میں اگر کسی کو معلوم ہو تو تھانہ رحیم آباد یا موبائل نمبر03455138822 پر فوری طورپر مطلع کیا جائے۔
858 total views, no views today
Comments


