تحریر؛۔ خورشید علی
سوات یونیورسٹی میں طلبا ء وطالبات کی صلاحیتیوں کو اجاگر کرنے کیلئے وقتا فوقتا سیمنار ورکشاپس اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، سال 2019 میں بھی اسی یونیورسٹی کے دی کالج اف ہوم سائنسز کے طلبا ء نے بہترین خوراک استعمال کرنے اورپھولوں سبزیوں کے ذریعے امراض پر قابو پانے کیلئے فرسٹ فوڈ اینڈ نیوٹریشن گیدرن کے عنوان سے ایک پروگرام کاانعقاد کیا، جس میں وی سی سوات یونیورسٹی ڈاکٹر محمد جمال، رجسٹرار محبو ب الرحمان،سٹوڈنٹس نیوٹریشن کلب اف پاکستان شعیب عزیزسمیت ملک بھر سے نیوٹریشن سپلشسٹ نے شرکت کی۔
سبزیوں اور پھولوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے اس پروگرام میں کالج اف ہوم سائنسز کے طالبات نے مختلف سٹالز لگا رکھے تھے، ان سٹالوں میں روزمرہ کے استعمال کے اشیاء خوبصورت انداز میں سجائے گئے، پروگرام میں شرکت کرنیوالے مہمانوں نے ان سٹالز اور کالج کے اس کاوشش کو خوب سراہا،
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مہمان سپیکر شعیب عزیز نے کہا کہ فوڈ اینڈ نیوٹریشن کا سبجیکٹ کافی وسیع ہے، پہلے لوگ اس طرف توجہ نہیں دے رہے تھے لیکن اب پاکستان میں اس کی اہمیت بہت زیادہ ہوگئی ہیں، اور اس کی بڑی وجہ خوراک کی مناسب مقدار یا اس کا صحیح طریقے سے ناواقفیت ہے، انہوں نے کہا کہ اس فیلڈ میں اب پاکستان سمیت دنیا بھر میں کافی زیادہ پراجیکٹ سامنے ارہے ہیں۔
سبزیوں اور پھولوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے اس پروگرام میں کالج اف ہوم سائنسز کے طالبات نے مختلف سٹالز لگا رکھے تھے، ان سٹالوں میں روزمرہ کے استعمال کے اشیاء خوبصورت انداز میں سجائے گئے، پروگرام میں شرکت کرنیوالے مہمانوں نے ان سٹالز اور کالج کے اس کاوشش کو خوب سراہا، پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مہمان سپیکر شعیب عزیز نے کہا کہ فوڈ اینڈ نیوٹریشن کا سبجیکٹ کافی وسیع ہے،
پہلے لوگ اس طرف توجہ نہیں دے رہے تھے لیکن اب پاکستان میں اس کی اہمیت بہت زیادہ ہوگئی ہیں، اور اس کی بڑی وجہ خوراک کی مناسب مقدار یا اس کا صحیح طریقے سے ناواقفیت ہے، انہوں نے کہا کہ اس فیلڈ میں اب پاکستان سمیت دنیا بھر میں کافی زیادہ پراجیکٹ سامنے ارہے ہیں۔
سوات نیورسٹی کے رجسٹرار محبوب الرحمان نے کہا کہ سوات یونیورسٹی نامساعد حالات کے باوجود اپنے طلبا وطالبات کو جدید علوم دینے اور ان کے صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اج کے اس پروگرام میں مجھے بھی کافی مفید معلومات مل گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ کالج اف ہوم سائنسز اپنا کام بہترین انداز میں کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ کالج کی تعمیرمیں یونیورسٹی کافی سنجیدہ ہے،
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام میں سبزیوں پھلوں کی اہمیت اور ان سے بیماریوں کی روک تھام کیلئے شعور اجاگرکرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ اج ہر شخص کو شوگر، بلڈ پریشر اور موٹاپے کا مرض لاحق ہے جس کیلئے وہ ادویات لینے پر مجبور ہیں لیکن اگر نیوٹریشنلسٹ سے رہنمائی حاصل کیا جائے توپھولوں اور سبزیوں سے ہی ان امراض کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر روزانہ کی بنیاد پر لوگ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال شروع کردیں تو بہت سے بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو بہترین چار موسم دیئے ہیں جس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے،یہاں چاول سے لیکر گندم، سیب، اڑو سمیت ہر جنس وافر مقدار میں پیدا ہورہی ہے، لیکن ان کا استعمال مناسب طریقے سے نہیں ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ شوگر، بلڈپریشر، گردوں اور موٹاپے کے امراض سمیت دیگر بیماریوں میں مناسب پھل اور سبزی اگر استعمال کی جائے تو ان بیماریوں سے بچاجا سکتا ہے۔
کالج اف ہوم سائنسز کی پرنسپل میڈم زکیہ نے کہا کہ اس پروگرام کی بدولت طالبات میں یہ شعور بھی اجاگر کرنا تھا کہ اپ کی پڑھائی کا مقصد صرف کوکنگ نہیں ہے اور نہ ہی اپ صرف کوکنگ تک محدود ہونگیں،انہوں نے کہا کہ ارٹ اینڈڈیزائننگ، فوڈ اینڈ نیوٹریشن، اورریسرچ بھی اس سبجیکٹ کے اندر ہوتی ہے اور ان سب میں یہ طالبات عوام میں شعور اجاگر کرسکتی ہیں۔
پروگرام کے بعد میڈیا کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی چیف پلیننگ افیسر خیبر پختونخوانادیہ نے کہا کہ ہوم اکنامکس کے بچیوں کیلئے اس قسم کی تقریبات بہت ضروری ہوتی ہیں، کیونکہ اس سے طالبات کے اندر چھپے صلاحیتیں باہر اتی ہیں، اور وہ بہترین پرفار م کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ سوات میں پہلے اس قسم کی پروگرامات نہیں ہوئے اس لئے ان طالبات کیلئے ضروری ہیں کہ وہ اپنے صلاحیتوں کو مخفی نہ رکھیں، انہوں نے کہا کہ اگے بھی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی کوشش ہوگی کہ وہ ان طالبات کو مواقع دینے کیلئے اس قسم کے پروگرامات منعقد کریں۔
کالج اف ہوم سائنسز سوات یونیورسٹی میں منعقدہ اس خوبصورت پروگرام میں سٹوڈنٹس نیوٹریشن کلب اف پاکستان کے 24 طالبات نے حصہ لیا،جن کو ایوارڈز دیئے گئے ہیں اور ملک بھر سے ہوئے سپیشلسٹ لوگوں نے اس پہلی کاوش کو بہترین قرار دیا۔
1,468 total views, 2 views today