سوات(سوات نیوز)سوات کےعلاقہ منگلور میں نامعلوم افراد نے تین موٹر گاڑیوں اور مکان کو آگ لگا دی،گاڑیوں اور مکان کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے منگلور محلہ مزید خیل میں رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے گھروں کے باہر کھڑی تین گاڑیوں جو تمریز،مسلم اور فیض الرحمن کی تھی کو آگ لگا دی جبکہ اس کے علاقہ امتیاز نامی شخص کے مکان کے بیٹھک نما کمرے کو بھی آگ لگا دی جس سے گاڑیوں اور مکان کو شدید نقصان پہنچا اور موجود سامان خاکستر ہوگیا۔نامعلوم افراد نے محلہ کے مین پائپ لائن کو بھی جگہ جگہ کاٹ کر نقصان پہنچایا۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
1,151 total views, no views today
Comments