سوات(سوات نیوز)پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد (تمغہئ امتیاز) کو پاکستان اکیڈمی آف سائنسز نے گولڈ میڈل سے نوازا۔ باٹنی اور جنیٹکس کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے صلے میں موصوف کو گولڈ میڈل اور تعریفی سند دیا گیا۔پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کی جانب سے اسلام آباد میں ایک پر وقار تقریب کے دوران پاکستان اکیڈیمی آف سائنسز کے صدر پروفیسر ڈاکٹر قاسم جان سابق وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد و سابق وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی نے پروفیسرڈاکٹر حبیب احمد سابق وائس چانسلر اسلامیہ کالج پشاور و سابق وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی کو شعبہ باٹنی اور جنیٹکس میں قابل قدر خدمات کے صلے میں پاکستان اکیڈمی آف سائنسز نے گولڈ میڈل سے نوازا۔واضح رہے کہ امریکن سوسائٹی فار ہیومن جنیٹکس نے موصوف کو دنیا کے بہترین سائنسدان کے لئے نامزد کیا تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات سے ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد کو تحقیق کے میدان میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے کے صلے میں تمغہ امتیاز کے علاوہ متعدد ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہزارا یونیورسٹی میں شعبہ جنیٹکس،سنٹر فار ہیومن جنیٹکس،شعبہ باٹنی،شعبہ زوالوجی،اسلامیہ کالج میں سنٹر فار اومک سائنسز،گندھارا اسٹڈی سنٹر،فار میٹیریل سائنسز اور آئی۔ٹی انڈسٹریلاینڈ انوویشن سنٹر کے قیام کا سہرا موصوف کے سر ہے۔
928 total views, no views today



