سوات(سوات نیوز)سوات کے تحصیل بریکوٹ کے علاقے شموزئی میں سابقہ تحصیل ناظم گوہر ایوب نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور سالی پر فائرنگ کر کے قتل کردی ، ایس ایچ او شہنشاہ کے مطابق مبینہ طور پر سابقہ تحصیل ناظم گوہر ایوب نے گھر کے اندر فائرنگ کی جس سے اس کی بیوی اور سالی موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ،مرحوم افراد کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے کیلئے بریکوٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردگئی ہیں ۔ پولیس نے رپوش مبینہ ملزم گوہر ایوب کو گرفتار کرلیا ہے ، تاہم ابھی تک وجہ تنازعہ معلوم نہ ہوسکی ، پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
1,307 total views, no views today
Comments



