سوات(سوات نیوز)سوات یونیورسٹی میں شعبہ معاشیات کے زیر انتظام kistan:A Critical Perspective The Crisis of Good Governance in Pa کے موضوع پر ایک روزہ سیمنار کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مختلف شعبوں کے طلباء، طالبات و اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوات یونیورسٹی کے شعبہ معاشیات کے زیر انتظام ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں طلباء و طالبات سمیت سوات یونیورسٹی کے رجسٹرار محبوب الرحمان نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام اباد میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر انور شاہ کو بطور گیسٹ سپیکر مدعو کیا گیا تھا سیمینار میں بحث کرتے ہوئے ڈاکٹر انور شاہ کا کہنا تھا کہ انتخابات میں موزون امیدواروں کے بجائے سرمایہ داروں کو ووٹ دینے سے پارلیمان ایک بازار کے تصویر پیش کرنے لگا ہے جس سے ملکی نظام تباہ و برباد ہونے لگا اسی دوران کثیر طلباء و طالبات نے اپنے سوالات بھی کئیں جبکہ گیسٹ سپیکر نے جوابات دیتے ہوئے انہیں مالی بحران کی وجہ اور حل سے روشناس کرایا گیا پروگرام کے اخر میں شعبہ معاشیات کے چیئیر مین ڈاکٹر انور حیسن نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور سیمنار کے چیف ارگنائزر خواجہ طارق ضیاد کے اس اقدام کو بہت سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح سیمنار کے انقعاد سے معاشرے پر مثبت اثرات ہے۔
802 total views, no views today



