سوات(سوات نیوز)ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ارشاداللہ خان نے کہا کہ ادبی سرگرمیوں اس معاشرے کیلئے بہت ضروری ہے، شعراء اپنے کلام کے ذریعے اس معاشرے کی بہترین اصلاح کرسکتے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ یوتھ کی جانب سے منعقد ہ ادبی مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر نے کہا کہ یوتھ ڈیپارٹمنٹ کا مقصد مختلف سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے کو بہتری کی جانب لانا ہے اور اس میں ادب سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا بہترین کردار ادا کرسکتے ہیں۔ادبی مشاعرہ میں مقامی شاعروں نے پروگرام میں اپنا کلام پیش کیا، ڈسٹرکٹ یوتھ کی جانب سے پروگرام کو ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے خوب سراہا۔
728 total views, 2 views today
Comments