سوات(سوات نیوز)ضلع شانگلہ میں انٹر سکولوں کے درمیان تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے سکولوں کے طلبا وطالبا ت نے حصہ لیا، تقریری مقابلوں کا انعقادگزشتہ روز ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ارشاد اللہ خان نے جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اافیسر ضلع شانگلہ مہمان خصوصی تھے، گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1 الپوری میں منعقد ہ پروگرام میں سکول طلباء نے تقریری پڑھیں، اس موقع پر ڈی ای او شانگلہ اور یوتھ افیسر ارشاد اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں کے بچوں کے درمیان ہم نصابی سرگرمیوں کاانعقاد بہت ضروری ہے، اس سے طلبا کے اندر چھپی صلاحیتیں ابھر کر سامنے ائیں گے، تقریری مقابلوں میں پوزیشن لینے والوں میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔
852 total views, no views today
Comments



