مینگورہ،انسداد دہشت گردی کے خصوصی عدالت سوات نے ملزم پر جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید ، جائیدادضبط کرنے کا حکم سنایا ، تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کے خصوصی عدالت سوات نے پولیس سٹیشن غالیگے کے مقدمہ میں ملزم یاسر ولد بہادر خان سکنہ سخاکوٹ سے 48 کلوخطرناک بارود بر آمد کرلیا تھا ، فاضل عدالت میں تمام قانونی کاروائیاں مکمل ہونے کے بعد یاسر پر جرم ثابت ہونے پر14 سال قید با مشقت کے سزا سنایا اور ساتھ ہی ان کے تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا ، اس اہم مقدمہ میں شریک ملزمان جاوید اور ضبیح اللہ مجرم اشہاری قرار دیا، اس اہم مقدمہ میں استغاثہ کے طرف سے سینئر پبلک پراسکیوٹر عارف بلال نے کیس کی پیروی کی۔
865 total views, no views today
Comments


