مینگورہ، کانجو اور مینگورہ کو ملانے والا ایوب برج عوام کیلئے زحمت بن گیا ہے۔ جبکہ بائی پاس روڈ تحصیل کبل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کیلئے درد سر بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کانجو اور مینگورہ کو ملانے والا ایوب برج پر کئی کئی گھنٹوں تک روڈ بلاک رہتی ہے ۔ جبکہ اس کی وجہ سے مریضوں اور عام شہریوں کو انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ جبکہ دوسری طرف مینگورہ بائی پاس تحصیل کبل کے لوگوں کیلئے ایک بہت بڑا زحمت بن گیا ہے۔ اس بائی پاس کی وجہ سے مینگورہ سے جانے والے گاڑیاں کئی کئی گھنٹے کھڑی رہتی ہے ۔ اور جبکہ کانجو سے آنے والی گاڑیاں ایوب برج کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کو رکنا پڑتا ہے۔ اس حلقے سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کو یہ نظر نہیں آتا بلکہ یہ دونوں زحمت بھی نہیں کرتے ہے کہ اپنے حلقے کے لوگوں کے مسائل معلوم کریں۔
682 total views, no views today


