سوات(سوات نیوز)مینگورہ شہر سمیت ضلع سوات میں چوروں اور ڈاکووں کا منظم گروہ سرگرم، متعدد دکانوں کے تالے ٹوٹ گئے درجنوں افراد سرشام لٹ گئے عوام میں سخت خوف و حراس اور تشویش کی لہر مینگورہ شہر سمیت ضلع سوات میں چوروں اور ڈاکوں کا منظم گروہ سرگرم ہوگیا ہے جنہوں نے اپنی کاروائیاں تیز کردی ہے اور گزشتہ چند روز کے دوران متعدد دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر اشیاء لے اڑے ہیں گزشتہ رات مینگورہ کے مصروف بازار سہراب چوک میں وقاص مصالحہ جات کے تالے توڑ کر 22لاکھ روپے کی نقدی لے اڑے اور صبح ٹوٹے تالے دیکھ کر مالک نے پولیس کو رپورٹ درج کی اس طرح بنڑ رحیم آباد، سیدو شریف اور کانجو میں بھی چوروں اور راہزنوں کی کاروئیاں جاری ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کانجو میں سرشام ایک درجن افراد کو موبائیل اور قیمتی سامان سے محروم کیا گیا جس کے بعد کانجو کے عوام نے رات کو گھروں سے نکلنا چھوڑ دیا ہے اور عوام سخت تشویش کا شکار ہوگئے ہیں۔
1,194 total views, 2 views today