مینگورہ (سوات نیوز) خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کا عطائیوں کے خلاف گھیرا مذیدتنگ،رحیم آباد،مینگورہ اور بابوزئی کے دیگر علاقوں میں عطائیوں کے خلاف پے درپے آپریشن، عطائیوں کے درجنوں غیر رجسٹرڈ کلینکل لیبارٹریاں اور صحت مراکز سیل،متعدد غیر رجسٹرڈ صحت خدمات فراہمی کے اداروں کو رجسٹریشن اور تجدید کیلئے نوٹس جاری۔ علاقے میں سرگرم عمل عطائیوں پر خوف طاری بے شمار عطائی قانون کی گرفت کے خوف سے زیر زمین چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں عطائیت کے مکروہ دھندے میں ملوث عطائیوں کے جاری آپریشن کلین اپ کے تحت خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کے سنیئر انسپکٹر سعید الرحمان، انسپکٹرفیض علی خان اور انسپکٹر محمد افضل عابد پر مشتمل ٹیم نے گذشتہ روزرحیم آباد،مینگورہ اور بابوزئی کے دیگر علاقوں میں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک معاینہ کیا، معائینے کے دوران ہومیو ڈاکٹر محمد نواز کو ایلوپتھک پریکٹس میں مصروف پانے پر اس کی کلینک ابوبکر میڈیکل سینٹر،ڈسپنسر زمان کا غیر قانونی زمان میڈیکل سینٹر و لیبارٹری،حبیب اللہ خود ساختہ ڈاکٹر بن کر کلینک چلا رہا تھا مگر متعلقہ دستاویزات دکھانے میں ناکا می پر حبیب ہیلتھ کلینک، عطائی عدالت خان کے پی ایم ڈی سی کی رجسٹریشن مہیا کرنے میں ناکامی پر عدالت خان ہیلتھ کلینک، صحت دشمن ماحول میں غیر متعلقہ و نان کوالیفائیڈ شخص کی لیبارٹری چلانے پر حسین کلینکل لیبارٹری اور نان کوالیفائیڈ مسٹر شبیر کے ریڈیالوجی خدمات فراہمی پر شاہدرہ ایکسرے کو سیل کرکے بند کیا گیا ڈاکٹر سلیم الدین کو کلینک میں موجودگی یقینی بنانے جبکہ وقار ڈینٹل کلینک، ہومیو ڈاکٹر عدالت خان کلینک، احسان کلینک اور الفضل کلینکل لیبارٹری کو ڈاکٹر کی موجودگی یقینی بنانے اوررجسٹریشن وتجدید کے نوٹس جاری کئے گئے۔
1,058 total views, no views today



