سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) انوارومینٹل سائنس کےسٹوڈنٹ سمیر خان نے کہا ہے کےدنیا بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے نتیجے میں خطرناک نتائج سےاگاھی کے لیے سیمنار اورمظاھرےکرنی چاہیے انھوں نے کہاکےموسمیاتی تبدیلیوں سے سمندر اور منجمدخطوں بشمول قراقرم گلیشیئر کو جتنا نقصان آج ہورہا ہے اتنا پہلے کبھی نہیں ہوا دنیا بھر کے سائنسدان فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دوسری خطرناک گیسوں کے اخراج میں فوری کمی لانے پرزور دے رہے ہیں آج تیزی سے پاکستان کے شمالی علاقوں میں گلیشئیرز کی صورت میں موجود میٹھے پانی ذخائر میں دن بدن کمی آرہی ،گرمی کی لہر میں اضافہ مستقبل میں ہماراملک کو بدترین خشک سالی سے دو چارکرنے جا رہا ہے ماحولیاتی تبدیلی عالمی چیلنج ہے اس لیے ہمارے ملک میں ہی نہیں دنیا بھر میں زمینی سطح پر فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کرنا ضروری ہے۔
1,055 total views, 2 views today