سوات(سوات نیوز) ٹی ایم اے کی کارروائی کے خلاف محنت کش طبقہ سراپااحتجاج، جنرل بس سٹینڈ میں احتجاجی مظاہرہ، ریڑھی بان ٹی ایم اے گاڑی کے آگے احتجاجاً لیٹ گئے۔ جنرل بس سٹینڈ بائی پاس روڈ کے اندرپھل اوردیگراشیاء فروخت کرنیوالے ریڑھی بانوں نے ٹی ایم اے کی طرف سے کارروائی کی شدید مزاحمت کرتے ہوئے ٹی ایم اے کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے۔ٹی ایم اے کے متعلقہ حکام نے بس سٹینڈ کے اندر ریڑھیوں کواٹھاکرگاڑی میں ڈال دیاجس پر محنت کش طبقہ سراپااحتجاج بن گیا، اوروہ گاڑی کے آگے لیٹ گئے اور گاڑی کوآگے جانے نہیں دیا، محنت کش افراد نے شدید نعرہ بازی کی اور واضح کیا کہ وہ کسی بھی صورت ظالمانہ کارروائی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
974 total views, no views today
Comments



