سوات (سوات نیوز) سوات ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر لعل بادشاہ نے کہا ہے کہ کانجو ٹاؤن شپ کوجدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اولین ترجیح ہے، کانجو ٹاؤن شپ کے فیزII کو فعال کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے، ٹاؤن شپ میں رہائش پذیر لوگوں کو تمام دستیاب بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اتھارٹیز کا بورڈ نہ ہونے کیوجہ سے فنڈ منظوری میں مشکلات کا سامنا ہے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اس سلسلے میں کردار ادا کرتے ہوئے کمیٹی قائم کرے تاکہ بجٹ کو ریلیز کیا جا سکے، ہماری خوش قسمتی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تعلق سوات سے ہے ہمیں توقع ہے کہ وہ ٹاؤن شپ کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لیں گے، ٹاؤن شپ کو ایک ماڈل رہائشی منصوبہ بنانے کے لئے حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہو ں نے اپنے دفترمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ڈی ڈی اے کے وقارخان اور سماجی شخصیت نورالامین بھی موجود تھے، پی ڈی لعل بادشاہ نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ وزیراعلیٰ کاتعلق اس علاقے سے ہے اور ہم نے ٹاؤن کی ترقی کے لئے جومنصوبہ بندی کی ہے توقع رکھتے ہیں کہ وزیراعلیٰ محمودخان اس میں بھرپور تعاؤن کریں گے انہوں نے کہا کہ فیز II کو فعال بنانے سمیت اس میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے فیز II کیلئے کنسلٹنٹ ہائیر کریں گے پہلے سڑکیں، سیوریج سسٹم، بجلی اور پانی فراہم کیا جائیگا بعد میں اس ریٹ مقرر کریں گے انہوں نے کہا کہ سیوریج سسٹم کی بہتری، سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے ہم نے پروپوزل بھیجا ہے جس کیلئے فائل ورک مکمل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ چونکہ اتھارٹیز کا بورڈ نہ ہونے کیوجہ سے فنڈ منظوری میں مشکلات کا سامنا ہے اس سلسلے میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کمیٹی قائم کرکے بجٹ ریلیز کرنے میں اپنا کردار اد اکر سکتے ہیں۔
982 total views, no views today



