سوات(سوات نیوز)سوات کے حلقہ پی کے 4 میں دیگرسیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والوں کو تحریک انصاف میں شمولیتوں کاسلسلہ بدستور جاری ہے اس سلسلے میں حلقہ پی کے 4کے علاقہ خوڑ پٹے جیکوت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے اہم خاندانوں نے سیکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کرتے ہوئے ایم پی اے عزیز اللہ گران کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہارکیا، شمولیت اختیارکرنیوالوں میں سابق بلدیاتی نمائندے بھی شامل ہیں اس موقع پر عزیز اللہ گران نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ لوگوں کی تحریک انصاف میں دھڑادھڑ شمولیتوں سے ظاہرہوتاہے کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے مطمئن ہیں۔
984 total views, 2 views today
Comments