مٹہ (سوات نیوز)پاک فوج کے بریگیڈئر نسیم انور نے کہا ہے کہ سپیشل پرسن افراد ہمارے معاشرے کی ایک اہم حصہ ہیں جن پر توجہ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے کی تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے اپنے شعبے میں سپیشل پرسن افراد کو خصوصی توجہ دیں اور ان اداروں کی ساتھ بھر پور تعاون کریں جو خاص کرسپیشل پرسن افراد اور بچوں کیلئے کام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج پہلے کی طرح ائندہ بھی سپیشل پرسن بچوں اور افراد کیلئے کام کرنے والے اداروں کیساتھ اپنا تعاون جاری رکھ کر ان اداروں کی شانہ بشانہ ہوگی ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز گورنمنٹ افضل خان لالا پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ کے ہال میں سپیشل پرسن کی عالمی دن کی سلسلے میں منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دیگر افراد اور خاص کر سپیشل پرسن بچوں نے بھی حصہ لیکر اپنے فن کا بھر پور مظاہرہ کیا تقریب میں امنگ سپیشل ایجوکیشن سکول مٹہ کی بچوں نے بھی شرکت کی جبکہ تقریب میں بڑی تعداد میں علاقہ معززین سرکاری افسران ڈاکٹروں تاجر برادری اور سپیشل پرسن افراد نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پاک فوج کے بریگیڈئر نسیم انور نے کہا کہ سپیشل پرسن بچوں اور دیگر افراد میں عام بچوں اور افراد کی مقابلے میں زیادہ صلاحیت ہوتے ہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ ملک وقوم کیلئے تاریخی کارنامے سرانجام دینے والوں میں سپیشل پرسن افراد اور طالبعلموں کی بھی ایک اہم مقام ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چایئے کہ ہم زندگی کی ہر شعبے میں دیگر بچوں اور لوگوں سے زیادہ توجہ سپیشل پرسن بچوں اور افراد کو دینا چایئے تاکہ یہ سپیشل بچے اور سپیشل افراد کو احساس محرومی سے دور رہ کر معاشرے میں یہ لوگ اپنا اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ایک کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے سپیشل پرسن بچوں کو معمولی توجہ کی ضرورت ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ان اداروں کیساتھ بھرپور تعاون کرنا چایئے جو سپیشل پرسن بچوں اور افراد کیلئے کام کرتے ہیں تقریب کی اختتام پر سپیشل بچوں میں تحائف بھی تقسیم کی گئی دریں اثناء تقریب کی اختتام پر بریگیڈئر نسیم انور عام لوگوں تاجر برادری ڈاکٹرز اور سرکاری افسران کیساتھ بھی گھل مل گیا اور تمام لوگوں سے بات چیت کرکے ان کی باتیں اور مسائل سن لی۔
968 total views, 2 views today